اتوار 14 جون 2026 - 07:09
 اہل بیت علیہم السلام سے محبت ایک دینی فریضہ اور امت اسلامی کا مشترک محور ہے

حوزہ / خلیفہ غلام صدیق نے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے محبت انسان کے دل کو نورانی کرتی ہے اور مشکلات کے مقابلے میں شجاعت، استقامت اور پائیداری کا سبب بنتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میانمار کے اہل سنت عالم خلیفہ غلام صدیق نے روزِ مباہلہ اور سورہ مبارکہ "ہل اتیٰ" کے نزول کی مناسبت سے منعقدہ بین الاقوامی ویبینار میں اہل بیت علیہم السلام کے مسلمانوں کے درمیان بلند مقام پر زور دیتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان سے محبت کو ایک دینی فریضہ اور امت اسلامی کا مشترکہ نقطہ قرار دیا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران اس علمی نشست کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے محبت تمام مسلمانوں پر واجب ہے اور خداوند نے قرآن کریم میں فرمایا ہے: "قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ" (کہہ دو کہ میں تم سے اس (تبلیغ رسالت) کا کوئی معاوضہ نہیں مانگتا مگر (یہ کہ) قریبی رشتہ داروں (یعنی اہل بیت) سے محبت رکھو)۔ اس بنا پر پیغمبر کے خاندان سے دوستی اور محبت، اسلامی تعلیمات میں سے ایک اہم ترین اور مسلمانوں کے ایمان کی علامت ہے۔

 اہل بیت علیہم السلام سے محبت ایک دینی فریضہ اور امت اسلامی کا مشترک محور ہے

اس میانماری اہل سنت عالم نے اپنے اور اسلامی سلسلوں کے پیروکاروں کی اہل بیت علیہم السلام سے گہری محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم حضرت علی علیہ السلام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، امام حسن علیہ السلام، امام حسین علیہ السلام اور تمام بارہ اماموں سے محبت کرتے ہیں اور اس محبت کو اپنا روحانی سرمایہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اہل بیت علیہم السلام سے محبت انسان کے دل کو نورانی کرتی ہے اور مشکلات کے مقابلے میں شجاعت، استقامت اور پائیداری کا سبب بنتی ہے۔

خلیفہ غلام صدیق نے خطے کے حالیہ حالات اور ایران سے متعلق واقعات کا ذکر کرتے ہوئے ملت ایران کے ساتھ اپنے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا: ہم ایران کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی شجاعت اور استقامت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمارے نزدیک اہل بیت علیہم السلام سے محبت دشمنوں سے نہ ڈرنے اور حق کے راستے پر پائیداری کا سبب ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha